جمعہ کے روز ہی بڑے فیصلے
سپریم کورٹ اور دیگرعدالتوں نے جمعہ کے روز ہی 7 بڑے فیصلے سنائے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ اور دیگرعدالتوں نے جمعہ کے روز ہی 7 بڑے فیصلے سنائے ،20 جولائی 2007 کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے افتخار چودھری کو بطور چیف جسٹس عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ،31 جولائی 2009 کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے 3 نومبر 2007 کو لگا ئی گئی ایمر جنسی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو ملزم نامزد کیا گیا، 28 جولائی 2017 کوسپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ بھی جمعہ کے روز سنایا اور نوازشریف کو بطور وزیراعظم عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ عوامی عہدے کے لئے بھی نااہل قرار دیا ،15 دسمبر 2017 کوسپریم کورٹ میں جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپرزملزکیس دوبارہ کھولنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی ، سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے نیب کی اپیل مسترد کردی،13 اپریل 2018 کو جمعہ کے روز آئین کے آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت جہانگیر ترین کو تاحیات عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیا گیا،6 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی جمعہ کو ہی سنایا ۔