قید بامشقت کے قیدیوں کو ہرکام خود کرنا ہوتا ہے
کھانا پکانا،کپڑے دھونا اور صفائی شامل ، ہر بار مزدوری کی اجرت ملتی ہے قیدی خواتین کوزیادہ سہولتیں لیکن نواز ، مریم اور صفدر اکٹھے نہیں ہوں گے
لاہور (دنیا نیوز) قیدِ بامشقت قیدیوں کے ذمے کون سے کام ہیں؟ قانونی ماہرین کی رائے میں جیل میں سہولتوں کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل پر منحصر ہے کہ وہ قیدی کو کس کام پر لگاتے ہیں، جیل مینوئل میں بامشقت سزا پانے والے قیدی کو کام کرنا پڑتا ہے ، کھانا پکانا،کپڑے دھونا اور صفائی بھی کرنا پڑتی ہے ، ہر بار مزدوری کی اجرت ملتی ہے ،قانونی ماہرین کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم آ جائے تو کسی کام کی نگرانی پر لگا سکتا ہے ، قیدی خواتین کو نسبتاً زیادہ سہولتیں ملتی ہیں لیکن جیل میں نواز شریف، مریم اور صفدر ایک ساتھ نہیں رہ سکیں گے ۔