دیامر بھاشامہمند ڈیم فنڈ ، پاکستانیوں نے دل کھول دئیے ،کروڑوں جمع
وزارت خزانہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے سپریم کورٹ دیامر بھاشامہمند ڈیم فنڈ رکھ دیا ، اس ضمن میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی ،
اسلام آباد، لاہور (خبرنگارخصوصی،نمائندہ خصوصی) نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ فنڈ کی مینجمنٹ صرف سپریم کورٹ کے پاس ہوگی جبکہ پا کستانیوں نے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانا شروع کر دی ، 11جولائی تک 2 کروڑ51لاکھ 40 ہزار 755روپے جمع ہو چکے ہیں ، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ابتدائی طور پر 10 لاکھ رو پے دئیے تھے ،سپریم کورٹ کے افسر 2دن ، ماتحت ملا زمین ایک دن ،وزارت خارجہ کے افسر 3 دن ،باقی عملہ ایک دن، پیمرا کے افسر ایک دن ،واپڈا کے افسر 2دن ، دیگر ملازمین ایک دن،پالپا کے ممبرز 3 دن ،نگران صوبائی وزیرضیا حیدر رضوی 2ماہ ، ڈی آ ریو مظفرآباد کے افسر او ر اہلکار ایک دن،بلدیہ کورنگی کرا چی کے ملازمین ایک ماہ ،ملی لیبر فیڈریشن کے ملازمین ایک دن جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ، سینئر قانون دان چودھری ظفر اقبال،ملک مقبول صادق نے ایک ایک لاکھ ،اداکار حمزہ عباسی 3 لاکھ روپے ،سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان نے ماہانہ پنشن سے 5 فیصد ،اوگرا نے ایک کروڑ 20 لاکھ ،بینک آف پنجاب نے ایک کروڑ، روزنامہ دنیا اسلام آباد کے سینئر رپورٹر ظفر ہا شمی نے 5 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈیم فنڈ جمع