پی پی ضیاء کے بیٹے کو ووٹ دینے کو تیار
بہاولنگر میں انوکھا انتخابی اتحاد ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، این اے 169 میں بھٹو کا ووٹ سابق آمر کے بیٹے کو ملے گا۔بہاولنگر میں ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء الحق کی پارٹی میں انوکھا اتحاد ہوگیا
بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک)۔ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء عمر دراز وٹو نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ این اے 169 میں پی پی پی کا ووٹ اعجاز الحق کو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس نشست پر پیپلز پارٹی کا امیدوار نہ ہونے کی بنا پر اعجاز الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا، کارکن مسلم لیگ ضیاء کو ووٹ دیں گے ۔