عمران کی متوقع رہائش :پنجاب ہائوس کی سکیورٹی پر 40اہلکار تعینات ہونگے
عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب ہائوس میں متوقع رہائش کے باعث اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے ....
اسلام آباد(نمائندہ دنیا ) والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے تمام معاملات کو حتمی شکل د ینا شروع کر دی ۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے حساس اداروں اور مقامی پولیس پر مشتمل 40 سے زائد اہلکار پنجاب ہا ئوس پر تعینات ہوں گے ، وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخلے کا طریقہ کار اور پروٹوکول وہی ہو گا جو پہلے سے موجود ہے اس حوالے سے خصوصی ناکہ بندی کی جائے گی ۔ 14 اگست سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے ۔