21رکنی وفاقی کابینہ میں 4پی ایچ ڈی ،4ایم اے ، ایم ایس سی وزراشامل
شریں مزاری ، فروغ نسیم ، نور الحق قادری ،ڈاکٹر عشرت نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے پنجاب کابینہ میں 2حافظ قرآن، 1ڈاکٹر اور 11 گریجویٹ جبکہ 1ایف اے پا س شامل
اسلاما آباد (رپورٹ :الماس حید رنقوی )21رکنی وفاقی کابینہ میں 4 پی ایچ ڈی وزیر ، جبکہ ایم اے یا ایم ایس سی والوں کی تعداد بھی 4 ہے ، کابینہ میں 2 ڈاکٹر ز بھی شامل ہیں، پنجاب کابینہ میں2حافظ قرآن 1ایف اے پاس جبکہ بی اے والوں کی تعداد 11ہے 1 خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے ، روزنامہ دنیاکی تحقیقات کے مطابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ، ڈاکٹر فروغ نسیم کا پیشہ وکالت ہے انہوں نے بھی پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے ،مشیر برائے ادارجاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کی تعلیمی قابلیت بھی پی ایچ ڈی ہے ، وزیر مملکت برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے پی ایچ ڈی اسلامک سٹڈیز میں کر رکھی ہے ، ایم اے یا ایم ایس سی والوں کی تعداد چار ہے ،وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ و رانہ تربیت شفقت محمود کی تعلیم ایم اے ہے ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی تعلیمی قابلیت ایم اے ایل ایل بی ہے ،مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کی تعلیمی قابلیت ا یم ایس سی بتائی جاتی ہے ،ایم بی اے تعلیم رکھنے والوں کی تعداد 4ہے ان میں وزیر خزانہ اسد عمر کی تعلیم ایم بی اے بتائی جاتی ہے ، مشیر وں میں مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل ، انڈسٹری پروڈکشن اور سرمایہ کار، عبدالرزاق دائود کی تعلیم ایم بی اے ہے ،مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم ایم ایس سی ہیں ،مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے بتائی جاتی ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمدد قریشی ،غلام سرور خان اوروزیر سرحدی امور طارق بشیر چیمہ کی تعلیم بی اے ہے ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،عامر محمود کیانی وکیل ہیں اور ان کی تعلیمی قابلیت بی اے ایل ایل بی ہے وزیر پلاننگ و اصلاحات خسرو بختیار نے بھی ایل ایل بی کر ر کھا ہے ، خا لد مقبول صدیقی ،فہمیدہ مرزا ، ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ،پنجاب کی24رکنی کابینہ میں دو حافظ قرآن جبکہ ایک ایف اے پاس بھی شامل ہے ،بی اے والوں کی تعداد 11 جبکہ ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں ، عمار یاسر حافظ قرآن ہیں ، حا فظ ممتاز احمد کی تعلیم ایف اے ہے وہ بھی حافظ قرآن ہیں ، وزیر لیبر اور مین پاور انصر مجید نیازی کی تعلیم ایف ہے ، بی اے والوں کی تعداد 11ہے جن میں وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت کی تعلیم بی کام ہے ،سردار آصف نکئی کی تعلیم بی اے ہے ان کا پیشہ زراعت ہے ،وزیر ہائر ایجو کیشن و ثقافت یاسر ہمایوں سرفرازکی تعلیم بی ایس سی ہے ، وزیر بلدیات علیم خان کی تعلیم بی اے ہے جبکہ پیشہ کاروباراسی طرح وزیر ریونیو راجہ راشدحفیظ کی تعلیم بی اے ہے ،حسنین دریشک کی تعلیم بی ایس ہے جبکہ پیشہ زراعت ہے ملک محمد انور کی تعلیم بی اے پیشہ زراعت ہے ،وزیر یوتھ افیئر، سپورٹس تیمور خان کی تعلیم بی اے ہے ،وزیر آبپاشی محسن لغاری بی اے پیشہ زراعت ہے وزیر سکول ایجو کیشن راس مراد کی تعلیم بی بی اے ہے ، چوہدری ظہیر الدین کی تعلیم بی اے پیشے کے اعتبار سے وہ ٹرانسپورٹر ہیں ، وزیر صنعت ، کامرس اور سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال کی تعلیم ایم بی اے ہے ، وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی تعلیم بی اے ایل ایل بی ہے وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی تعلیم بی اے ایل ایل بی ہے ،وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان ، محمد سبطین میاں محمودالرشید کی تعلیم ایم اے ہے ، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ایم بی بی ایس ہیں ، اراکین کابینہ ہاشم ڈوگر ، ملک نعمان لنگڑیال اورمشیر چوہدری اکرم کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ، بیشتر ا رکان کابینہ کی معلومات ان کی جانب سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف ناموں سے درج معلومات پر مبنی ہیں ۔