وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو وزارتیں دی جائیں گی۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ علی زیدی، علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور اعظم سواتی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔علی زیدی کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ جبکہ علی امین گنڈا پور کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان دئیے جانے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا