ای ووٹ،تارکین وطن کی غیر معمولی دلچسپی،1ہزار رجسٹرڈ
پہلے روز دو ہزار سے زائد تارکین وطن نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا،الیکشن کمیشن
اسلام آباد (دنیا نیوز) ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی انٹر نیٹ ووٹ میں بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے ، پہلے روز دو ہزار سے زائد تارکین وطن نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا، رجسٹریشن کا عمل 15ستمبر تک جاری رہے گا،ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹ کی رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد تارکین کی رجسٹریشن کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے ، رجسٹریشن کیلئے نادرا کے خفیہ سوالات کا جواب دینا ضروری ہے اور ووٹر کے پاس نائیکوپ اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے اوررجسٹریشن کا عمل 15ستمبر تک جاری رہے گا۔