پاکستان کے ذریعے بھارت افغان تجارت پر پیشرفت نہیں:شاہ محمود
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ ،نیو ز ایجنسیاں) کہ پاکستان نے زمینی راستے کے ذریعے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارت بحال کرنے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔وزیرخارجہ کی جانب سے تردید افغانستان میں امریکی سفیر کے دعوے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کی گئی جبکہ اس سے قبل افغانستان کے لیے امریکی سفیرجوہن باس نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کا جلد افغانستان سے رابطہ کرنا اس خواہش کا اظہار ہے کہ وہ زمینی راستے کے ذریعے افغانستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ تجارت بحال کرنے کا خواہاں ہے ۔افغانستان کے لیے امریکی سفیر جوہن باس نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان زمینی راستہ دوبارہ کھلنے سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا ۔جوہن باس کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل پہلی مرتبہ پاکستانی حکومت نے اپنے زمینی راستے کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ افغانستان میں سیاسی استحکام پاکستان کے طویل ترین مفاد میں ہے اور دونوں سمتوں میں بڑھتی ہوئی تجارت سے وسطی اور جنوبی ایشیا میں تعلقات بہتر ہوں گے ۔ شاہ محمود