کینیڈا فرار ہونیوالی ایئر ہوسٹس فریحہ کا سراغ مل گیا

کینیڈا فرار ہونیوالی ایئر ہوسٹس فریحہ کا سراغ مل گیا

فریحہ مختار کینیڈا میں سابق ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس مقیم مائرہ بھی دو سال قبل کینیڈا جا کر روپوش ہو گئی تھیں ، ذرائع

لاہور(نیوز رپورٹر )پی آئی اے کی کینیڈا فرار ہونے والی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا سراغ مل گیا۔فریحہ مختار پہلے سے کینیڈا میں رہائش پذیر ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس پہنچ گئی تھی ۔مائرہ بھی دو سال قبل لاہور سے کینیڈا جا کر روپوش ہو گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق فریحہ مختار سابق ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس گلنٹن میں موجود ہیں۔مائرہ خود گلنٹن کے ہوٹل میں ریسیپشنسٹ کی ملازمت کرتی ہیں ۔جبکہ مائرہ اور مڈل مین کی فریحہ کو غیر قانونی نوکری دلوانے کی بات چیت کی ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے ۔مائرہ پاکستان سے جانے والی ایئر ہوسٹسز کو مڈل مین حمزہ اور حارث کے ذریعے غیر قانونی مدد فراہم کرتی ہے ۔فریحہ مختار لاہور بیس سے تعلق رکھتی ہے مگر ڈیوٹی کراچی سے لگوائی گئی ۔ کینڈا پرواز پر فریحہ کی ڈیوٹی پیپلز یونٹی کے کچھ عہدیدار وں کی ملی بھگت سے لگوائی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ایئر ہوسٹس کے کینیڈا میں غائب ہونے پر پی آئی اے کو 8 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہو ا۔اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنی کارروائی کر رہی ہے ۔غیر قانونی طریقے سے کینیڈا سلپ ہونے والی فریحہ مختار کی گرفتاری کے لئے کینیڈا پولیس سے رابطے میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں