نیب نے سعدرفیق ،سلمان رفیق کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا
پیراگون سوسائٹی اسکینڈل بارے پوچھ گچھ کی جائیگی،منی ٹریل ساتھ لانیکی ہدایت افسوس عمران نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا،انہیں یہ کھیل مہنگا پڑے گا،سعدرفیق
لاہور(نمائندہ دنیا) نیب نے پیرا گون سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو 16 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا ۔نیب نے اس سے قبل بھی خواجہ برادران کو پیراگون سوسائٹی کیس میں طلب کر چکی ہے ۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق متعدد دفعہ اس اسکینڈل میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا ریکارڈ جمع کروا چکے ہیں تاہم نیب نے دونوں بھائیوں کو اثاثہ جات اور بینک کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا تھا ۔طلبی کے حوالے سے ا پنے ردعمل میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمیں گھیراڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایساکوئی کام نہیں کیاجس سے شرمندگی ہو۔گرفتاریاں اورانتقامی کارروائیاں ہماراراستہ نہیں روک سکتیں،افسوس عمران خان نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا،عمران خان کویہ کھیل بہت مہنگاپڑے گا،ہم نے ملک کی بے لوث خدمت کی ہے ۔