سورج سے قریب ترین ستارے کے سیارے کی دریافت
’’برنارڈز اسٹار بی‘‘ نامی سیارے کی سطح کا درجہ حرارت منفی 170ہے
کراچی (دنیا ڈیسک) ماہرین نے سورج سے قریب ترین ستارے ‘‘برنارڈز اسٹار’’ کے گرد چکر لگانے والے سیارے کا سراغ لگایا ہے ، جو زمین کی سی ہیئت کا ہے ۔ ‘‘برنارڈز اسٹار بی’’ زمین سے 6 نوری سال کے فاصلے پر ہے ۔ واضح رہے کہ نوری سال کا ہر سیکنڈ 3 لاکھ کلو میٹر کا ہوتا ہے ۔ یہ سیارہ وزن میں زمین سے 3.2 گنا ہے ۔ یہ سیارہ برنارڈز اسٹار کے گرد ایک چکر 233 دن میں پورا کرتا ہے ۔ کیٹالونیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اسٹڈیز اور اسپین کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنسز کے ماہر اگناس رباز کہتے ہیں کہ برنارڈز اسٹار بی کی سطح کا درجہ حرارت منفی 170 ہے ۔ برنارڈز اسٹار بی کی موجودگی اور مقام کا تعین اگناس رباز اور ان کے ساتھیوں نے 20 سال تک سات بالکل مختلف آلات کے ذریعے کیے جانے والے مشاہدے کی مدد سے کیا ہے۔