پنجاب حکو مت کی بھارتی مہمانوں کے اعزار میں عشائیہ کی تیاریاں
کرتارپور بارڈر کھولنے کے افتتاح کے موقع پر پنجاب حکومت نے بھارت سے آئے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لئے تیاری شروع کر دی
لاہور (سپیشل رپورٹر)کرتارپور بارڈر کھولنے کے افتتاح کے موقع پر پنجاب حکومت نے بھارت سے آئے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لئے تیاری شروع کر دی ۔ وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار بھارتی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔ 27 نومبرکو عشائیہ کی تقریب ہوگی ،پنجاب کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوں گے ۔ بھارتی مہمانوں سے گورنرپنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق عشایئہ میں 20 سے 25 بھارتی مہمان شریک ہوں گے ۔ حکومت پنجاب کو مہمانوں کی مکمل لسٹ سے جلد آگاہ کردیاجائے گا ۔ وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کی جانب سے مہمانوں کی لاہور آمد پر استقبال کیاجائے گا۔28نومبر کو بھارتی مہمان لاہورسے کرتارپور بارڈ ر پہنچیں گے ۔ عشائیہ کی تیاریاں