’’ڈالر مہنگا ہوگیا‘‘ریلوے کرائے بڑھانے کا اعلان

’’ڈالر مہنگا ہوگیا‘‘ریلوے کرائے بڑھانے کا اعلان

23دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمن بابا ایکسپریس کا افتتاح کرینگے ،شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا ۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی چلا رہے ہیں جبکہ معذور افراد کی سہولت کیلئے کام شروع کر دیا اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کررہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کیلئے تین نئی سفاری ٹرینیں چلائیں گے اور 23 دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمن بابا ایکسپریس کا افتتاح کرینگے ۔وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر رہے ، انہیں آپشن دے رہے ہیں کہ ملازمتوں کے لیے دیے جانے والے اشتہار کے بعد نوکری کے لیے اپلائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں