شواہد ملنے پرعلیمہ کیخلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے :شہزاد اکبر
جعلی اکاؤنٹس کا ذمہ دار سٹیٹ بینک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا شواہد ملنے پر علیمہ خانم کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے ، ایک ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیکس جمع کرانے کی صورت میں علیمہ خانم کی پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی،سیاست دانوں سمیت کئی افراد کے بیرون ممالک 40 کروڑ پاؤنڈ کے اکاؤنٹس منجمد کرا چکے ہیں،کسی عمران شفیق کو نہیں جانتے ،جعلی اکاؤنٹس کا ذمہ دار سٹیٹ بینک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے ،آئینی نظام کو سب سے زیادہ خطرہ کرپشن سے رہا،انسداد کرپشن پی ٹی آئی کے منشور کاحصہ ہے ،نیب میں چھوٹے کیس اینٹی کرپشن کوبھیج دیئے گئے ،اگر کوئی تعاون کررہا ہے تو اسے گرفتار نہیں کیاجاتا،زلفی بخاری کاکیس ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں ہے ،نیب کے قوانین پر نظر ثانی کر رہے ہیں،اپوزیشن کہتی ہے نیب کاگرفتاری کا اختیارختم کیا جائے ، کیا ملک کانظام ایک خانوادے پر چلے گا؟ ایف ایم یو نے دو سال بعد مشتبہ ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھیجیں ،منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کا مانیٹرنگ یونٹ سب سے کمزور ہے ۔ شہزاد اکبر