پنجاب پولیس کی پرانی یونیفارم یکم جولائی سے بحال

پنجاب پولیس کی پرانی یونیفارم یکم جولائی سے بحال

پرانی وردی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کوئی ہدایات نہیں دیں،ترجمان وزیر اعلیٰ

لاہور (سپیشل رپورٹر،این این آئی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے پنجاب پولیس اگلے سال یکم جولائی سے پرانی یونیفارم ہی پہنے گی ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ آئی جی پنجاب پرانی یونیفارم استعمال کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ پرانی وردی پہننے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کوئی ہدایات نہیں دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی یونیفارم سابق وزیر اعلی ٰ شہباز شریف کے دور میں تبدیل ہوئی تھی جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی تھی ۔اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ پرانی وردی کی بحالی کا فیصلہ افسر وں اور اہلکاروں کی تجاویز کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے کیا،موجودہ وردی کا سٹاک ختم،پرانی وردی یکم جولائی 2019 سے صوبے بھر میں مکمل بحال ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیفارم پر افسران اور اہلکاروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں