ن لیگ نے ق لیگ کو کیا پیشکش کی?

ن لیگ  نے ق لیگ کو کیا پیشکش کی?

مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے دنیا نیوز کے پرو گرام نقطہ نظر میں بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آفر کی تھی

(دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے دنیا نیوز کے پرو گرام نقطہ نظر میں بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آفر کی تھی لیکن ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگے ، اس حوالے سے شہبازشریف سے پوچھا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہاہے کہ ہماری قیادت میں زیر ک لوگ ہیں اور درگزر کرنیوالے ہیں، اب ہمارے ممبران کو تحریک انصاف کی حکومت سے گلہ ہونا شر وع ہوگیاہے کہ ضلعی سطح پر انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ تعاون نہیں کرنا اور ان کی جگہ پر جو ہارے ہوئے لوگ ہیں ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے ، ہم نے اس پر توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی رویہ نہیں بدلا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ عدم تعاون اس قدرناقابل برداشت ہوگیا کہ ہمارے ایک صوبائی وزیر نے استعفیٰ دیدیا ۔اب ہماری تحریک انصاف کی قیادت سے بات چیت ہورہی ہے اور معاملا ت بہتری کی طرف جارہے ہیں، مسلم لیگ ن سے رابطو ں والی بات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چودھری ہمیشہ کھلے دروازے کی سیاست کرتے ہیں، ہمارے رابطے چلتے رہتے ہیں لیکن ہمار ا مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کے خلاف کوئی رابطہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آفر کی تھی لیکن ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگے ، اس حوالے سے شہبازشریف سے پوچھا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے باوجود تحریک انصاف کے ساتھ ملک کے مفاد میں تعاون کیا ۔ تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مونس الہٰی کو یقین دلایا ہے کہ چند دن میں صوبائی وزارت کا نوٹیفکیشن ہوجائے گاجبکہ وفاقی وزارت مونس الٰہی کو دینے کی بجائے چودھری سالک کودلوانے کیلئے کہا جارہاہے ، مونس الٰہی اور بشارت چیمہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے ، اس ملاقات میں عثمان بزدار نے مونس الٰہی کو یقین دلایا ہے کہ چند دن میں صوبائی وزارت کا نوٹیفکیشن ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ ق لیگ مرکز میں مونس الٰہی کو وزارت نہ دلوائے بلکہ چودھری سالک کووزارت دلوا لے کیونکہ مونس الٰہی پر نیب کا کیس ہے اور اس کے نتیجے میں ان کے خلاف کسی کارروائی کی صورت میں بابر اعوان یا اعظم سواتی والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ اگر ہم کو وزارتیں چھوڑنی بھی پڑیں تو ہم حکومتی اتحاد سے الگ نہیں ہونگے ۔ کیا پیشکش کی ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں