پاکستان کے انڈس واٹر کمیشن کادورہ بھارت مکمل
پاکستان کے انڈس واٹر کمیشن نے دورہ بھارت مکمل کر لیا ۔
لاہور (این این آئی،آ ئی این پی،صباح نیوز )پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے دورے کے دوران دریائے چناب پر بنائے جانیوالے چار آبی منصوبوں کا معائنہ کیا اور بھارت کو تحفظات سے آگاہ کیا ۔ وفد آج وطن واپس پہنچے گا۔