ٹرمپ دن بھر کیا کرتے ہیں؟

ٹرمپ دن بھر کیا کرتے ہیں؟

امریکی صدر کو دنیا کا طاقتور ترین شخص قرار دیا جاتا ہے اور یہ عہدہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہے تو وہ پورا دن کس طرح گزارتے ہیں؟

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ۔ایک سپرپاور کے سربراہ کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے کہ اس کی زندگی بہت زیادہ مصروف ہوتی ہوگی اور سر کھجانے کی فرصت بھی نہیں ملتی ہوگی مگر یہاں بات ڈونلڈ ٹرمپ کی ہورہی ہے ۔اور ان کے لیک ہونے والے روزانہ کے شیڈول سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے دن کا اکثر وقت ’ایگزیکٹو ٹائم‘ میں گزارتے ہیں اور اس دوران ان کی مصروفیات ٹیلی ویژن، ٹوئٹ کرنا اور لوگوں سے فون پر گپیں لڑانا ہے ۔امریکی جریدے نیوز ویک نے ایک کمپنی ایکسیوس کی جانب سے لیک کردہ دستاویزات سے امریکی صدر کی گزشتہ 3 ماہ نومبر سے جنوری تک کی مصروفیات کا انکشاف کیا ہے ۔امریکی صدر اپنے وقت کا بڑا حصہ مجموعی طور پر 60 فیصد بہت نجی ’ایگزیکٹو ٹائم‘ کے طور پر گزارتے ہیں اور اس دوران ان کی مصروفیات کا احوال تو اوپر درج ہوچکا ہے ۔6 نومبر سے یکم فروری تک امریکی صدر نے 502 گھنٹوں میں سے 297 گھنٹے 15 منٹ اپنی من پسند سرگرمیوں میں گزارے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں