چینی قونصلیٹ حملہ،ہتھیار براستہ سڑک کراچی منتقل ہوئے

چینی قونصلیٹ حملہ،ہتھیار براستہ سڑک کراچی منتقل ہوئے

دہشتگرد وں نے ہتھیا رو بارودی موادکیسے ریڈزون منتقل کیا، تفتیش جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار اور بارودی مواد کیسے ریڈزون منتقل ہوئے تفتیش جاری ہے ، ذرائع کے مطابق دہشتگرد وں نے ہتھیار براستہ سڑک کراچی منتقل کیے جبکہ کراچی پولیس چیف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہتھیار ریل گاڑی کے ذریعے کینٹ اسٹیشن پہنچے تھے جبکہ ان کے بیان کے بعد ایس ایس پی ریلوے کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزمان اسلحہ ٹرین سے لیکر نہیں آئے تھے ۔ مذکورہ واقعے کے بعد سے کراچی پولیس حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ مذکورہ ہتھیار اور بارودی مواد کراچی لائے جانے کے بعد ریڈ زون میں کیسے پہنچا یا گیا اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں