پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کا 8سال بعد سپیشل ڈیلی الاؤنس بحال

پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کا 8سال بعد سپیشل ڈیلی الاؤنس بحال

2012میں 7300الاؤنس منجمد کرکے 5600روپے دینے کا حکم جاری کیا گیا تنخواہ میں 1700اضافہ، 5اضلاع کے 7ہزار سے زائد وارڈنز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

راولپنڈی(احمدبھٹی) حکومت پنجاب نے پانچ اضلاع میں کام کر نے والے ٹریفک وارڈنز کا 8سال سے منجمد سپیشل ڈیلی الائونس بحال کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، 7ہزار سے زائد وارڈنز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،تنخواہ میں 1700روپے ماہانہ اضافہ ہو گیا۔ راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان اور فیصل آبادمیں ٹریفک وارڈنز کو پہلے 7300روپے سپیشل ڈیلی الائونس دیا جاتا تھا جو 2012میں منجمد کر کے عام ریٹ کے تحت ڈیلی الائونس 5600روپے دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن رانا عرفان نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا، یہ معاملہ زیر سماعت ہے تاہم حکومت پنجاب کے فنانس ڈویژن نے گزشتہ روز اس کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الاؤنس بحال

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں