فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کی بریفنگ نہ دی
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا تاخیر سے اختتام یا پی ٹی وی کے معاملہ پر نعیم الحق کے ساتھ تنازع؟
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کی بریفنگ نہ دی ۔ اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اب تک یہ روایت رہی کہ وزیراطلاعات ونشریات پابندی کے ساتھ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی میڈیا بریفنگ دیتے تھے ۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی وی کے معاملات پر فواد چودھری کے ایم ڈی کے علاوہ نعیم الحق کیساتھ تنازع کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور انہوں نے اس معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کرنیکی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ انہوں نے نعیم الحق کیساتھ بھی اپنے معاملات درست کرنیکی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے فواد چودھری اور نعیم الحق کو سمجھداری کے مظاہرے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس موقع پر حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کرنے اور اپوزیشن کو تنقید کا موقع دینے سے گریز کریں۔ فواد چودھری /بریفنگ