نواز شریف کیخلاف فیصلے میں اپنے دائرہ اختیارکواستعمال کیا، ثاقب نثار
کوئی سیاست نہیں کی،جوڈیشل ایکٹیوازم ضروررہا، دائرہ اختیارسے تجاوزنہیں کیا
ڈیلاس(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے میں دیکھ سکتے ہیں عدالت نے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کیا،امریکی شہر ڈیلاس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدلیہ سیاست میں نہیں رہی،بلاوجہ تبصرے کئے جا رہے ہیں ،جوکیا قانون کے دائرے میں رہ کرکیا،ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم ضروررہا، مگر دائرہ اختیارسے تجاوزنہیں کیا۔