عمران خان اور ثاقب نثار 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیرا عظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دومئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
اسلام آباد (نمائندہ دنیا )حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکو ن کمپنی کو دیا ہے ، منصوبے پر 183ارب خرچ ہونگے ۔ ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریا ئے سوات پر بنایا جائے گا۔ڈیم تعمیر کے بعد 1.2ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔ ایک لاکھ 60ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایاجائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گااور اس سے 52ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔