تیل ،گیس تلاش:کویتی کمپنی 98 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگی
معاہدے پر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور کویتی کمپنی کوفپیک کے سی ای او نے دستخط کیے معاہدہ توانائی کی طلب و رسد میں موجود فرق کو بھی ختم کرے گا،وزیر پٹرولیم کاخطاب
اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی،مانیٹرنگ)کویتی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے 98 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدہ پر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاء الدین اور کویتی کمپنی کوفپیک کے سی ای او شیخ نواف سعود الصبح نے وزارت پٹرولیم میں دستخط کیے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کچھ سالوں تک یہ محنت ضرور رنگ لائے