وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مون ایپ متعارف کرادی
لاہور میں سائنس میوزیم قائم کرنے کا اعلان ،سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار
اسلام آباد (خبر ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کے لئے مون ایپ تیار کر دی جس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔چا ند پاکستان کی آفیشل مون سائٹس ویب باکس پر نظر آئے گا۔تاہم سوال یہ ہے کیا یہ ایپ دو عیدوں کا جھگڑا ختم کر پائے گی۔فواد چودھری کا قمری کیلنڈر کسی کام نہ آسکا کیونکہ کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ زیر غور نہیں آیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چاند نظر آنے کا یا عید کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔ادھرفواد چودھری نے مزید ٹویٹ کیا کہ وزارت سائنس کی زمینوں کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا صرف لاہور میں اربوں روپے کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے ،زمین کو واگزار کرایا جائے گا، قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کر لیا ۔علاوہ ازیں وزیر سائنس نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لاہور میں شاندار سائنس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ، کچھ صارفین نے اعلان کو سراہا تو کچھ کی طرف سے تنقید سامنے آئی ۔ مون ایپ متعارف