پنجاب :گاڑیوں کی نیلامی سے کتنے ملے ?
پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے نام پر 92 مزید گاڑیاں نیلام کردیں۔گاڑیاںسابق وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول اور صوبائی وزرا کے زیر استعمال رہیں
( حسن رضا )……پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے نام پر 92 مزید گاڑیاں نیلام کردیں۔گاڑیاںسابق وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول اور صوبائی وزرا کے زیر استعمال رہیں، نیلام ہونے والی گاڑیوں میں سے 40گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ،گورنر ہاؤس ، گورنر سیکرٹریٹ ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں زیر استعمال رہی ہیں جبکہ باقی گاڑیاں دیگر محکموں میں استعمال ہوتی رہیں،گزشتہ دو برس کے دوران ان گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی خرچ کئے گئے جبکہ ہر ماہ لاکھوں روپے کا پٹرول بھی سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جاتا رہا ہے ، اب ان گاڑیوں کو نیلام کرکے ساڑھے پانچ کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی نیلامی کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے 7افسروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جنہوں نے گاڑیوں کی نیلامی سے متعلق تمام تر مرحلے کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا تاکہ اس کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی طارق محمود کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی نیلامی سے آنیوالے پیسوں کو خزانے میں جمع کروادیا گیا ہے ، ان کی مرمت پر بہت خرچہ آرہا تھا اس لئے نیلام کیں ۔ نیلامی