ماڈل کورٹس : تیز ترین سماعت جاری ، 542 مقدمات کا فیصلہ

ماڈل کورٹس : تیز ترین سماعت  جاری ، 542 مقدمات کا فیصلہ

پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔373ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 542 مقدمات کا فیصلہ سنا یا ،پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 43اور منشیات کے 83مقدمات یعنی126مقدمات کا فیصلہ سنا یا۔تمام عدالتوں نے کل846گواہان کے بیانات قلمبند کیے ،پنجاب میں قتل کے 14اور منشیات کے 48،اسلام آباد میں قتل کا1، سندھ میں قتل کے 12اور منشیات کے 16، خیبر پختونخوا میں قتل کے 12اور منشیات کے 17 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 4اور منشیات کے 2مقدمات کا فیصلہ ہوا۔3مجرموں کو سزائے موت13کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر31 مجرموں کو کل44سال3 ماہ 17 دن قید اور3352510روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونیوالی 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 257دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے سنائے ، اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونیوالی110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 159مقدمات کے فیصلے کیے ، تمام عدالتوں نے 700گواہان کے بیانات قلمبند کیے ،مجموعی طور پر 47مجرموں کو 75سال3ماہ قید اور 2087268روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں