اے پی سی:اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پراتفا ق نہ ہوسکا
جے یو آئی کی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر دبائوبڑھانے کیلئے مشترکہ جلسو ں اور مظاہروں کے لئے صوبائی تنظیموں کوٹاسک دے دیا
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )جے یو آئی کی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر دبائوبڑھانے کیلئے مشترکہ جلسو ں اور مظاہروں کے لئے صوبائی تنظیموں کوٹاسک دے دیا تاہم قومی وصوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پراتفا ق نہ ہوسکا۔مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن کی نوجماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد میں چار گھنٹے تک جاری رہی جس میں آزادی مارچ ، دھرنا سمیت پلان بی اور موجودہ سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، پلان بی بارے اعتماد میں نہ لئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی سے شکوہ اورتحفظات کااظہار کیا جس پر جے یوآئی کی جانب سے کہاگیاکہ اسی لئے تو اے پی سی بلائی گئی ہے تاکہ تحریک کے تسلسل کیلئے مشاور ت سے متفقہ لائحہ عمل مرتب کیاجائے اورمشترکہ جلسوں میں تمام جماعتوں کی بھرپور نمائندگی ہونی چاہئے ۔