شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ آسمان تصوف کا روشن ستارہ ،میاں خان نقشبندی
سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا اللہ کی برگزیدہ ہستیوں میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ممتاز مقام پر فائز اور سہرفہرست ہیں جنہیں دنیا آج قطب وقت ،سلطان طریقت اور غوث الاعظم ؒ کی حیثیت سے جانتی اور مانتی ہے
ملتان(خبرنگارخصوصی) سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا اللہ کی برگزیدہ ہستیوں میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ممتاز مقام پر فائز اور سہرفہرست ہیں جنہیں دنیا آج قطب وقت ،سلطان طریقت اور غوث الاعظم ؒ کی حیثیت سے جانتی اور مانتی ہے ، آپ ؒ آسمان تصوف کا روشن ستارہ ہیں، آپؒ کاوجود اسلام کا ایک زندہ معجزہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوث الاعظم ؒ کانفرنس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور دیگر نے کہا کہ اصلاح معاشرہ اور تبلیغ دین آپ ؒ کے فکروفلسفے کی بنیاد ہے ۔