جلالپور جٹاں: بہن اور آشنا کو قتل کر کے گرفتاری دیدی

جلالپور جٹاں: بہن اور آشنا کو قتل کر کے گرفتاری دیدی

دھول چوپالہ میں تنویر نے سعدیہ اور سجاد کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کیا ،لاشیں ہسپتال منتقل مقتول سجاد ہوٹل پر کام کرتا تھا ، مقتولہ سعدیہ کی 3 سال قبل شادی ہوئی اور دو بچوں کی ماں تھی

گجرات(سٹی رپورٹر )بھا ئی نے بہن اور اس کے آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کرکے گرفتاری دیدی ۔ تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقے دھول چوپالہ میں تنویر نے سعدیہ اور سجاد کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول سجاد ہوٹل پر کام کرتا تھا ،سجاد کو سعدیہ نے گھر بلایا تھا جس پر تنویر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں کے گلے کاٹ دیئے ، مقتولہ سعدیہ کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دو بچوں کی ماں تھی ۔پولیس نے دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں