گزشتہ مالی سال:پاکستان پوسٹ کو 9ارب 13کروڑ روپے خسارہ
پاکستان پوسٹ کو سابق حکومت کے آخری دو مالی سال کی نسبت گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ آمدنی اور ایک ارب 36کروڑ روپے خسارہ کم کرنے کے باوجود 9 ارب روپے سالانہ اور مجموعی طورپر 55ارب روپے سے زائد خسارے کاسامنا ہے ۔
اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان پوسٹ گزشتہ دس سالوں سے مسلسل خسارہ کاشکار ہے ۔ پاکستان پوسٹ کو 2018-19 میں 14 ار ب 76 کروڑ75 لاکھ 30ہزار روپے کی آمدنی ہوئی ۔ پاکستان پوسٹ نے آخری مرتبہ 2008-2009 میں اخراجات پورے کرکے 40کروڑ41لاکھ 99ہزار منافع کمایاتھا۔پاکستان پوسٹ کوسب سے زیادہ خسارے کاسامنا 2016-2017اور 2017-2018 میں ہوا ہے ۔ پاکستان پوسٹ کو سب سے زیادہ خسارہ 2017- 18 میں 10ارب 50کروڑ تین لاکھ روپے اور 2016-17 میں 10ارب 45لاکھ ایک ہزارر وپے ہوا تھا۔ پاکستان پوسٹ کو2018- 19 میں نو ارب 13کروڑ 50لاکھ 92ہزار روپے خسارہ ہوا ۔ پاکستان پوسٹ کے گزشتہ مالی سال 2018-19 میں اخراجات23 ارب 90کروڑ26لاکھ 22ہزار روپے ہوئے ۔