وطن پہنچ گئے
سابق وزیر داخلہ چو دھر ی نثار علی خان دو ہفتے کے دورہ کے بعد برطانیہ سے وطن پہنچ گئے ،
اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) ان کی لندن میں موجود نواز شریف ’ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی دونوں اطراف سے ایسی کوئی کوشش کی گئی، ذرائع کے مطابق چودھری نثار ذاتی ، خاندانی مصروفیات اور میڈیکل چیک اپ کے لئے 10 فروری کو لندن روانہ ہوئے تھے ۔ برطانیہ میں قیام کے دوران انہوں نے اپنا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کرائے ۔