پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کے لئے 6 لیبارٹریاں مکمل
8تکمیل کے مراحل میں ، تمام 14 لیبز 5190ٹیسٹ روزانہ کرسکیں گی باقی لیبارٹریاں اپریل کے بجائے مئی کے آخر تک بمشکل مکمل ہونگی ،ذرائع
لاہور(سید سجاد کاظمی سے ) پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کیلئے 6 لیبارٹریاں مکمل ہوگئیں جبکہ8تکمیل کے مراحل میں ہیں ،14 لیبزمکمل ہونے پر پنجاب میں کورونا کے 5190ٹیسٹ روزانہ ممکن ہوسکیں گے ۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کورونا کے 3100ٹیسٹ کرنیوالی 6 لیبارٹریوں میں پنجاب ریفرنس لیب2ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر نشتر ہسپتال ملتان میں100، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی لاہور میں100، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اتھارٹی(پی کے ایل آئی)800(جو کہ تاحال شروع نہیں ہوسکے ) جناح ہسپتال لاہور میں100 اور جنرل ہسپتال میں300کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تکمیل کے مراحل میں موجود8لیبز میں سے لاہور ٹی بی پروگرام کی ون برڈ روڈ پر موجود لیب جس کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے میں190سے 380ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔اسی طرح ملتان ٹی بی پروگرام کی لیب بارے رپورٹ ہے کہ وہ80فیصد مکمل ہوچکی ہے جس میں190ٹیسٹ ہوسکیں گے ۔انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کی لیب میں70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ٹیسٹ کی صلاحیت190سے 380بتائی جارہی ہے ۔ فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کی لیب میں70فیصد کام مکمل ہوچکا اور190ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے ۔وزیر آباد ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو میں60فیصد کام مکمل اور 190 ٹیسٹ ہوسکیں گے ، بہاولپور سول ہسپتال کا کام 60فیصد مکملاور 190 ٹیسٹ ہوسکیں گے ، ڈی جی خان ڈی ایچ کیو میں کام صرف15فیصد ہوا ہے جبکہ لیب میں190سے 380ٹیسٹ ہوسکیں گے ۔راولپنڈی بی بی ایچ بھی صرف15فیصد مکمل ہوئی ہے جو190ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسی طرح فعال ہونے والی لیبز3100جبکہ تکمیل کے مراحل میں8لیبز150سے 2090ٹیسٹ کرسکیں گی ۔ ذرائع کا کہنا تھا تکمیل کیلئے ماہ اپریل کا ٹارگٹ تھا تاہم یہ لیبارٹریاں مئی 2020کے آخر تک بمشکل مکمل ہوں گی۔