یہ وقت قوم کے نیک اور ایک ہونے کا ہے :شیخ رشید

یہ وقت قوم کے نیک اور ایک  ہونے کا ہے :شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے ملک میں کورونا قابو میں ہے ،

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے ملک میں کورونا قابو میں ہے ، لا ک ڈاؤن آہستہ آہستہ کم کرینگے یہ وقت قوم کے نیک اور ایک ہونے کا ہے ، صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے ، راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکورونا سے یہاں وہ تباہی نہیں جو یورپ میں ہے ۔ ان کا کہنا تھاوزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے زیادہ فنڈز دیں گے ، اللہ نے کورونا کی شکل میں دنیا کو امتحان میں ڈالا ہے ، رمضان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے کہ ہماری مدد کرے ، یہ وقت اتحاد کا ہے ، عوام کو مسائل کا سامنا ہے ، وزیراعظم کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کم کریں ، وفاقی وزیر نے قلیوں کے کردار کو سراہا ،ا نہوں نے بتایا کہ پاکستان بیت المال نے ریلوے قلیوں کیلئے 3ہزار راشن بیگ عطیہ کئے تھے جس پر وفاقی وزیر نے ایم ڈی بیت المال اور آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں