5سے 6افراد کومساجد میں اعتکاف کی اجازت

5سے 6افراد کومساجد میں  اعتکاف کی اجازت

آج ملک بھر میں فرزندان اسلام نماز عصر اور مغرب سے قبل اعتکاف میں بیٹھیں گے تاہم حکومت و تمام مکاتب فکر کے مشترکہ اعلامیہ کی روشنی میں امسال مساجد و دینی مدارس میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا

لاہور، اسلام آباد(نمائندہ دنیا، اپنے رپورٹرسے )مساجد میں 5سے 6 افراد کے اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے ۔صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی، جن مساجد میں ایس او پیزکے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح چھوٹی مساجد میں دو سے چار افراد اعتکاف بیٹھ سکیں گے ۔ نمائندہ دنیا کے مطابق محکمہ اوقاف کی پنجاب بھر کی5 سو سے زائد مساجد میں اعتکاف کا فیصلہ نہ ہو سکا جبکہ دیگر مساجد کی انتظامیہ نے محدود تعداد میں اعتکاف کی تیاریاں کر لی ہیں ۔ داتا دربار مسجد میں دو ، جامعہ نعیمیہ میں4 ،جامعہ اشرافیہ میں چند افراد کو اعتکاف کی اجازت ہو گی ۔بادشاہی مسجد میں بھی 4 سے 5 افراد اعتکاف بیٹھیں گے ۔ ترجمان اوقاف کا کہنا ہے کہ محکمہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرے گا۔علاوہ ازیں اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دے دی ۔ضلع کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں