کورونا مریضوں کیلئے امیونوگلوبن جی کی تیاری شروع
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازما کے بعد کورونا کے مریضوں کیلئے امیونو گلوبن جی(آئی جی جی)بنانا شروع کردیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جو کورونا سے متاثرہ دل کے مریضوں کیلئے مفید تھراپی سمجھی جارہی ہے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا پلازما چونکہ دل کے مریضوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اس لئے پلازما کے اندر امیونوگلوبن جی (آئی جی جی)کی مریض کو ضرورت ہوتی ہے ، اسے نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور جلد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے تقسیم کیا جائے گا۔