ایف آئی اے لاہور کے 4ملازم کورونا کے مریض
ایف آئی اے لاہور کے 4 ملازمین کورونا وائرس سے متاثرہوگئے
لاہور (نمائندہ دنیا)متاثرہ افسروں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل شامل ہے ۔ مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ ہونے کی ہدایت کر دی گئی ، جبکہ متاثرہ ملازمین سے رابطہ میں رہنے والے دیگر عملہ کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے زونل آفس کو کچھ روز کے لئے بند کرنے کا امکان ہے ۔