لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں تعاون نہیں کر رہے : مراد علی شاہ

لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں تعاون نہیں کر رہے : مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے جتنا ہونا چاہیے

کراچی (این این آئی) کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا اور نمائندوں نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ خان بھی موجود تھیں۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک میں مقامی منتقلی کو روکنا ضروری ہے ،اس لیے سماجی دوری اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں۔ ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر 6600 ٹیسٹ کی گنجائش کر دی ہے ۔ لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں جتنا ہونا چاہیے ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ محفوظ رہے ، ہمارے ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں