لاہور: 16سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 649مریض

لاہور: 16سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 649مریض

آئی سی یو میں 61.5فیصد ،ہائی ڈیپیڈنسی یونٹ میں75.8فیصد بیڈز مصروف میو میں 172 مریض،جناح کے تمام بیڈزبھرگئے ،گنگارام میں 19خالی

لاہور(سید سجاد کاظمی سے )لاہور کے 16سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 649مریض زیر علاج،16سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو میں مجموعی طور پر 61.5فیصد بیڈز مصروف،15سرکاری ہسپتالوں کے ہائی ڈیپیڈنسی یونٹ میں مجموعی طور پر75.8فیصد بیڈز مصروف بتائے گئے ہیں۔ کورونا کمانڈ کنٹرول سنٹر لاہور کی 10جون2020 کی رات12بجے تک کی سرکاری رپورٹ کے مطابق میوہسپتال کے ہائی ڈیپیڈنسی یونٹ( ایچ ڈی یو )میں227میں سے 172 بیڈزمصروف ہیں جبکہ 55بیڈز خالی یعنی75.8فیصد بیڈز مصروف ہیں۔ میو ہسپتال کے آئی سی یو میں کل65بیڈز ہیں ،40پر مریض داخل اور25بیڈز خالی بتائے گئے اس طرح مجموعی طور پر آئی سی یو میں61.5فیصد بیڈز مصروف ہیں۔ جناح ہسپتال لاہور کے ایچ ڈی یو میں کل36بیڈز پر مریض داخل ہونے کے بعد کوئی بیڈ بھی خالی نہیں ہے ۔اسی طرح آئی سی یو میں15بیڈز موجود ہیں ، تمام بیڈز خالی ہیں ۔ سروسز ہسپتال لاہور کے ایچ ڈی یو میں60بیڈز میں سے 57پر مریض داخل ،تین خالی ۔ آئی سی یو میں32بیڈز میں سے 24مصروف اور8خالی بتائے جارہے ہیں، مجموعی بیڈز کی مصروفیت75.0فیصد ہے ۔ لاہور جنرل ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں6بیڈز میں سے کوئی خالی نہیں ہے اور آئی سی یو میں20بیڈز پر بھی مریض زیر علاج ہیں لہذا سروسز کی طرح جنرل ہسپتال میں بھی مریض داخل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ پی کے ایل آئی کے ایچ ڈی یو میں کل16 بیڈز پر مریض داخل ہیں جبکہ آئی سی یو کے 20بیڈز میں سے 13بیڈز پر مریض داخل جبکہ سات خالی بتائے جارہے ہیں۔ سر گنگا رام ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں50بیڈز پر31مریض داخل19خالی جبکہ آئی سی یو کے 10بیڈز پر9مریض داخل ہے ۔ مزنگ ہسپتال میں ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں کوئی بھی بیڈ خالی نہیں ۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں چار بیڈز پر کوئی مریض داخل نہیں ،آئی سی یو میں تینوں بیڈز پر مریض داخل ہیں۔ یکی گیٹ نواز شریف ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں100بیڈز پر 98مریض داخل جبکہ آئی سی یو میں کوئی بیڈ موجود نہیں ہے ۔ لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں کوئی بیڈ مختص نہیں کیا گیا۔ لیڈی ولنگٹن ہسپتال اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یومیں کورونا کا کوئی بیڈ مختص نہیں کیا گیا۔ سید مٹھا تدریسی ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں کوئی بیڈ مختص نہیں ۔ چلڈرن ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں پانچ بیڈز اور آئی سی یو کے مختص پانچ بیڈز پر کوئی مریض داخل نہیں ہے ۔ میاں منشی ہسپتال میں ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں کوئی بیڈ مختص نہیں کیا گیا ہے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی تاحال کورونا سنٹر نہیں ہے ۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاہور کے 16ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو کے 504بیڈز پر284مریض داخل اور220 بیڈز خالی، اسی طرح مجموعی طور پر آئی سی یو میں174بیڈز پر111مریض داخل اور63بیڈز خالی بتائے گئے ہیں جس کے مطابق ایچ ڈی یو میں مجموعی طور پر56.3فیصد بیڈز مصروف ہیں اور آئی سی یو میں63.8فیصد بیڈز خالی پڑے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں