کم از کم اجرت ساڑھے 17ہزار برقرار
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم ازکم تنخواہ ساڑھے 17 ہزار روپے برقرار رکھی گئی ہے
اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)وزارت خزانہ کے حکام نے روزنامہ دنیا کو بتایا موجودہ معاشی حالت کے باعث کم از کم تنخواہ میں اضافے کے متحمل نہیں ہوسکتے ، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انتہائی غیر مقبول فیصلہ تھا تاہم حکومتی اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا۔ ایسے حالات میں جب حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہیں کررہی تھی تو کم از کم اجرت میں اضافے کا بھی جواز نہیں تھا، اسی لئے اسے 17 ہزار 500 روپے پر برقرار رکھا گیا ہے ۔