ٹرمپ نے روس ،ایران پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کردئیے

ٹرمپ نے روس ،ایران پر  پابندیوں کے قانون پر دستخط کردئیے

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس پر دباؤ بڑھانے کیلئے نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔ امریکی کانگریس کی منظوری کے بعد ٹرمپ نے جمعہ کو بل پر دستخط کیے۔

 قانون کے تحت روس کے توانائی اور دفاعی شعبوں، صدر پیوٹن اور دیگر اعلیٰ حکام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹینکرز کے نام نہاد شیڈو فلیٹ پر بھی کارروائی کی جاسکے گی۔ قانون ٹرمپ کو روسی تیل اور گیس کے بڑے خریداروں پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے ، چین اور بھارت متاثر ہوسکتے ہیں۔ قانون کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے ۔1996 کے ایران سینکشنز ایکٹ میں بھی 5سال کی توسیع کی گئی ہے اور تہران پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی صدر کا اختیار برقرار رکھا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...