ڈنمارک ،گرین لینڈ کیساتھ سکیورٹی پر معاہدہ طے پاگیا:ٹرمپ
واشنگٹن،کوپن ہیگن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ، جس کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کی سکیورٹی پر مستقل کنٹرول حاصل ہوگا۔
ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے بعد روس اور چین کو گرین لینڈ میں فوجی اڈے یا موجودگی قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر دستخط کیا جائے گا۔ معاہدے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ڈنمارک کا کہنا ہے کہ اس سے ہماری خودمختاری متاثر نہیں ہوگی۔ڈنمارک کے مبصرین نے ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کی سکیورٹی سے متعلق معاہدے کو کوپن ہیگن کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے ۔مبصرین کے مطابق ڈنمارک نے مذاکرات میں اپنے مفادات کا تحفظ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments