ایرانی کی مالی معاونت کا شبہ، ترکیہ نے نجی بینک\" ملت\" کا لائسنس منسوخ کردیا

ایرانی کی مالی معاونت کا شبہ، ترکیہ نے نجی بینک\

انقرہ(اے ایف پی) ایک ایرانی کی مالی معاونت کے شبہ پر ترکیہ نے ایران کے نجی بینک ملت کا لائسنس منسوخ کردیا۔ ترکیہ کے اقدام کا امریکا کی جانب سے ترک بینک پر حالیہ پابندیوں سے تعلق فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک ایرانی حکومت کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں کی زد میں ہے ۔سرکاری گزٹ کے مطابق ترک بینکاری ریگولیٹر نے کہا کہ بینک کی سرگرمیاں جاری رہنے سے کھاتہ داروں کے حقوق اور مالیاتی نظام کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...