اوپن اے آئی سربراہ سیم آلٹ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کوبریفنگ دیں گے
واشنگٹن(اے ایف پی)اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مصنوعی ذہانت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
اوپن اے آئی کے مطابق اجلاس فرانس کی میزبانی میں ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اے آئی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا ہے ۔ ادھر گوگل کے صارفین کے لیے تیار مصنوعی ذہانت کے ماڈل جیمنائی نے لاگ اِن تفصیلات کا اندازہ لگا کر متعدد نظاموں تک رسائی حاصل کی۔ گوگل کی سکیورٹی انجینئرنگ کی نائب صدر ہیدر ایڈکنز نے بتایا کہ واقعات مئی میں پیش آئے ، جن کا جولائی میں پتا چلا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments