زراعت کے بجٹ میں7.75ارب روپے کمی متوقع

زراعت کے بجٹ میں7.75ارب روپے کمی متوقع

پنجاب میں رواں سال بجٹ40ارب،50کروڑ تھا، 32ارب75کروڑ مختص ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کم ،رواں سال 7ارب 70کروڑ خرچ ہوئے ، ذرائع

لاہور(شبیر حیدر ظفر)محکمہ زراعت پنجاب کا آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ32 ارب 75 کروڑ روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ، جورواں سال سے 7.75ارب روپے کم ہے ۔ رواں مالی سال2020-2019میں محکمہ زراعت کا بجٹ 40 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیا گیا ، جس میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 15 ارب 50 کروڑ اور غیر ترقیاتی کیلئے 25 ارب روپے رکھے کئے گئے تھے ۔ آئندہ مالی سال کیلئے 32 ارب 75 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 7 ارب 75 کروڑ اور غیر ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کم کر دیا گیا ہے کیونکہ رواں سال میں 15 ارب میں سے 7 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے ۔ رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے محکمہ زراعت کو 8 ارب روپے جاری ہوئے جبکہ 7 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ جن ترقیاتی منصوبوں پر رقم خرچ کی گئی ہے ان میں کھالوں کی پختگی ، لیز لینڈ لیولر ، کینولہ سورج مکھی ،گندم کے بیج پر سبسڈی ، زرعی آلات ، ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ راجن پور ، 750 ایکڑ زیتون کے پودے ، 50 افراد کی فارن ڈگری ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں