آئی جی سندھ کی رہائش گاہ پر تعینات 23اہلکار کورونا کا شکار
آئی جی سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23پولیس اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی
کراچی(سٹاف رپورٹر) جبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے 79 اور شاہراہ نورجہاں تھانے کے ایس ایچ او سمیت 21 پولیس ملازمین بھی وائرس کاشکار ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں واقع انسپکٹر جنرل پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر مختلف ڈیوٹی پر تعینات لگ بھگ 23 پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں پولیس سربراہ کے گن مین، گارڈز، ڈرائیورز اور دیگر شامل ہیں جنہیں آئسولیٹ کرکے ان کی جگہ دوسری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں کوروناکوشکست دینے والے قیدیوں نے جشن منایا۔