کورونا کیسز :اسلام آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ آئندہ 24 سے 48گھنٹے میں اسلام آباد کے 4مکمل سیکٹرز ،تجارتی مراکز اور غوری ٹائون کے تمام فیز میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر نے کو تیار ہے
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) کی جانب سے رپورٹ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بھجوادی گئی ، دنیا کو دستیاب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے این سی او سی کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکٹر آئی ایٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 367، سیکٹر آئی ٹین میں 377، غوری ٹائون میں 154، سیکٹر جی سکس میں 292 ،جی سیون میں 312ہے ، یوں مذکورہ5سیکٹر ز میں مجموعی طور پر کورونا کیسز 1502تک پہنچ گئے ہیں ۔