ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس اور ایف بی آر کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او ضیا الدین احمد کے مطابق ابہایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے دو اہلکار ایف بی آر کے مستقل ملازمین اور دو کنٹریکٹ پر تھے۔
دوسری جانب بنوں روڈ پرٹریفک پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا، ٹریفک پولیس موبائل پرفائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
ڈی پی او ضیاالدین احمد نے بتایا کہ ایف بی آر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان شہر اورگردونواح میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
وزیراعظم کا دہشت گردی کے واقعات پر اظہار تشویش
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات باعث تشویش ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار اور ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گرد عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments