اسلام آباد، نجی تعلیمی اداروں کا 20فیصد فیس معاف کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد، نجی تعلیمی اداروں کا 20فیصد فیس معاف کرنیکا فیصلہ

پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا حکم دیا تھا وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس،فیس معافی نوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) کورونا کے باعث بندش کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں بیس فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا)کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کر دیں،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی صدارت میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں سکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا ڈرافٹ تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیرا حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کورونا کے دوران نجی سکولوں کی بندش پر طلبا سے وصول کی جانے والی فیسیوں میں بیس فیصد معافی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ،ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا،اس سے قبل بھی پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں